بھارتی مظالم پر عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی ہیں،روبینہ سہیل

بھارتی مظالم پر عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی ہیں،روبینہ سہیل

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر و ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے لیکن مسلم حکمران اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیری عوام پر ظلم و زیادتی کا سلسلہ فوری بند کرے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز ہر فورم پر بلند کی ہے، بھارت کشمیری عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ د ئیے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہے انشاء اللہ کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی،عالم برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -