کشمیر پاکستان کے دل کا ٹکرا ہے،ملک مبشرعلی گوگا

  کشمیر پاکستان کے دل کا ٹکرا ہے،ملک مبشرعلی گوگا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے راہنما ملک مبشر علی گوگا نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے دل کا ٹکڑا ہے۔جسے کوکوئی جدا نہیں کر سکتا جب سے کشمیر وجود میں آیا تب سے کشمیر میں کشمیری عوام کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں۔اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے چرچے جاری ہیں۔مودی سرکار کی گھناونی حرکتوں کی وجہ سے کشمیر میں مسلمان بہن بھائیوں پر جس طرح گزیشتہ دہائیوں سے ظلم وستم ڈھایا جارہا ہے اسکی کہی بھی مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار ملک مبشر علی گوگا نے چوہنگ مانوال اپنے آبائی گاؤں اپنے ڈیرہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سرکار اپنے اوچھے ہتکنڈوں سے باز آجائے ورنہ انکا انجام بہت برا ہوگا۔بھارت اپنے ذہن سے یہ بات نکال دے کہ کشمیر انکا ہے۔عالمی برادی کو کشمیر کے مسئلہ پر فوری نوٹس لینا ہوگا۔کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا جسے ہم حاصل کیے بغیرامن سے نہیں بیٹھے گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -