عالمی رابطہ ادب اسلامی کا اجلاس

عالمی رابطہ ادب اسلامی کا اجلاس

  

لاہور  (پ ر)عالمی رابطہ ادب اسلامی کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی،ڈاکٹر سمیع اللہ فراز، مولانا مجیب الرحمن اور حافظ محمد اقبال  اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے اجلاس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کی تنظیمی صورت حال، عا لمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہونے والے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ اور مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ کی علمی و ادبی خدمات پر بین الاقوامی سیمینا ر اور دیگر امور کے بارہ میں غور و خوض کیا گیا اور مختلف امور کا جائزہ لیاگیااجلاس میں تعلیمی اداروں میں عربی زبان کو بطور لازمی مضمون کے طور پر پڑہانے کے بارے میں سینٹ میں منظور کی گئی قرار دادکا خیرمقدم کیاگیا۔

تے ہوئے کہا کہ عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان ایک عرصہ سے اس کے بارے میں کوششیں کررہی تھیں اب سینٹ میں قرار داد کی منظوری پر سینٹ کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں اور یہ پوری قوم کی آواز اور دل کی ترجمانی ہے انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ،قرآن مجید اور جنت کی زبان بھی عربی ہے اس سے نسل نو کا تعلق اسلام،قرآن مجید اور ایمان کے ساتھ مذید مظبوط ہوگاحکومت اب فوری طورپرتعلیمی اداروں میں عربی زبان کو بطور لازمی مضمون کے طور پرپڑہانے کے بارے عملی اقدام کرے، اجلاس میں معروف علمی وادبی شخصیت ڈاکٹرابو سلمان شاہجہاں پوری کی وفات پرمرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرابو سلمان شاہجہاں پوری  60سال سے زائدعرصہ تک درس و تدریس اور تحقیق و تصنیف میں مصروف رہے اور نسل نو کو قلم وکتاب سے جوڑے رکھا اور مرحوم کی 150 کے قریب تصنیفات و تالیفات اور تحقیقی کام بہت بڑاعلمی وادبی سرمایہ ہے انہوں نے ڈاکٹرابو سلمان شاہجہاں پوری کی مغفرت،جنت الفردوس میں اعلی مقام اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -