مودی سرکار کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں،آصف نوید

مودی سرکار کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں،آصف نوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو اے ٹی الفا موبائل اسیسریز آصف نوید نے کہا ہے کہ کشمیری ستر سالوں سے بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ نہایت صبر اور ہمت کے ساتھ کررہے ہیں۔ مودی سرکار کے ہاتھ بے گناہ انسانوں کے پاک خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ نہتے بے بس مرد و خواتین بزرگوں بچوں پر فوجی آپریشن پیلٹ گنوں کا استعمال ہندو سامراج کی درندگی کا کھلا ثبوت ہیں۔ پاکستان اور پاکستانی ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کا ظلم و جبر کا شرمناک دور ختم ہوکر رہے گا۔ آزادی کشمیر اور کشمیریوں کا حق ہے جو انہیں مل کررہے گا۔ 
بھارت حقوق شہریت سے محروم کرکے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کا گلا گھونٹ رہا ہے جس میں پسپائی اور رسوائی مودی کا مقدر بنے گی۔ کشمیری آزادی کا طلوع ہوتا ہوا سورج ضرور دیکھیں گے۔