پیپلز پارٹی گلف کے زیراہتمام آصفہ بھٹو کی سالگرہ تقریب

پیپلز پارٹی گلف کے زیراہتمام آصفہ بھٹو کی سالگرہ تقریب

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے رہنما عرفان نقشبندی نے دوبئی میں آصفہ بھٹو کی سالگرہ تقریب کااہتمام کیا جس میں گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس اور سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں منیر ہانس اور چودھری سجاد نذیر کا کہنا تھا کہ اللہ پاک اسی طرح سے بی بی شہید کے بچوں کو ہمیشہ خوشیاں دکھائے اور دکھ کبھی بھی ان کے پاس نہ آئے بی بی شہید کے بچوں نے اپنی زندگی میں بڑی مصبیتوں کا سامنا کیا ہے اس لئے اللہ پاک اب ان کو پریشانیوں اور دکھوں سے محفوظ رکھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ ملکر آصفہ بھٹو کی سالگرہ کی خوشی منائی ہے۔

 اور ان سے بھی دعا کروائی ہے بھٹو شہید کے خاندان اور ان کے بچوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے آج جمہوری حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -