کشمیرمیں ظالمانہ کرفیو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مجاہدعبدالرسول

  کشمیرمیں ظالمانہ کرفیو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مجاہدعبدالرسول

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صدرسنی تحریک پنجاب علامہ مجاہد عبد الر سو ل قادری نے کہا ہے کہ کشمیریو ں پرظا لمانہ کر فیو انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزی ہے،نعروں اور تقریروں سے ایک قدم آ گے بڑھ کرکشمیر کی آزادی کیلئے حکمرانو ں کو عملی طور پر کرداراد ا کرنا ہوگا،تمام پاکستانیو ں کے دل اپنے کشمیری بھا ئیو ں کے سا تھ دھڑکتے ہیں ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے جامع مسجد عر فان السلام انفنٹر ی رو ڈ کے سامنے کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے '' یکجہتی کشمیر مظاہرہ'' سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

 ،۔علامہ مجاہد عبد الر سو ل قادری نے مزید خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر بر صغیر میں امن وامان کی خواہش ادھورا خوا ب ہے۔

 انہو ں نے کہا کہ آ ج کی احتجاجی ریلی میں ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ کشمیر سے غیر انسانی ظا لمانہ کر فیو کو ہٹایا جائے کشمیر کے رہنے والو ں کو بنیادی انسانی حقو ق دیئے جا ئیں، ادو یا ت اور اشیا ء  خردونو ش کی کمی کی وجہ سے بہت سارے ضعیف، بو ڑھے اور بچے دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں لہٰذافوری طور پر کشمیر سے کر فیو اٹھایاجائے اور مر یضو ں کیلئے ادویا ت وافر مقدار میں مہیا کی جا ئیں، اشیا ء  خردو نو ش کی جو کمی ہے اسے پورا کیاجائے محصور کشمیر یو ں کو فوری آزاد کیا جائے۔اور کشمیرسے بھار تی فوج کو فوری نکا لاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -