سکالر کالج شادما ن میں یوم کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب

  سکالر کالج شادما ن میں یوم کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سکالرز کالج شادمان میں یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اورطلبہ و طالبات نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں، کشمیر ہمارا ہے اور ہم یہ لے کر رہیں گے۔ عالمی برادری کا بھارتی جبر واستبداد کی مہم کو مسترد کرنا بلاشبہ درست قدم ہے۔سکالرز آڈیٹوریم  میں منعقد ہونے والی تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل سید کاشف خورشید نے کی جبکہ ایس ایس پی سول لائنز سید رضا صفدر کاظمی اور سینئر صحافی نعیم مصطفےٰ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرنے والے طلبہ و طالبات میں زوہیب ستار، عبدالرحمن، غلام مصطفےٰ، زرین،عزیر،عمارہ، الائبہ،عائشہ رزاق اور شہزاد حسن شامل تھے۔ ایس ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو حصول تعلیم کے لئے اپنی تمام توانائیاں وقف کر دینی چاہئیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے خدمات انجام دینے کی ضرورت بھی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -