تصدیق کے بغیر انتقال درج کرنے والے پٹواری کی اینٹی کرپشن میں طلبی

 تصدیق کے بغیر انتقال درج کرنے والے پٹواری کی اینٹی کرپشن میں طلبی

  

لاہور)اپنے نمائندے سے) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں درخواست دیتے ہوئے میاں کاشف نامی سائل نے الزام عائد کیا کہ موضع مزنگ کے پٹواری شاہنواز نے دوران تعیناتی 100 سے زائد ایسے انتقالات درج کئے جن کو تصدیق کئے بغیر زیر فیصلے انتقالات کی فردیں بھی جاری کر دیں، اور جاری کردہ فردوں کے مطابق سابقہ انتقالات التوا کا شکار رہے اور مزید آگے نئی رجسٹریوں کے انتقال بھی درج کر دئیے۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ درج کئے جانیوالے انتقالات اور فردوں کی فیس بھی تاحال خزانے میں جمع نہ کروائی گئی۔ بلکہ اپنی ذاتی استعمال میں خرچ کی گی پٹواری شاہنواز کے ان کاموں کے باعث سینکڑوں شہریوں کی جائیدادیں جہاں متنازعہ بن چکی ہیں وہاں ریکارڈ میں ردوبدل کے باعث غیر محفوظ بھی ہو چکی ہیں موضع مزنگ کے پٹواری شاہنواز کو اینٹی کرپشن نے ریکارڈ سمیت 8 فروری کو طلب کر لیا، ینٹی کرپشن لاہور ریجن کے انوسٹی گیشن افسر کا کہنا ہے کہتمام ریکارڈ کی چھان بین  کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور مہر عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ سائل اگر ہمیں درخواست دے گا تو محکمہ ریونیو بھی اس پر تحقیقات شروع کردے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -