کشمیریوں کوحق ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،اسلم ڈوگر

کشمیریوں کوحق ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،اسلم ڈوگر

  

لاہور(فلم رپورٹر)الحمراء میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقادکیا گیا جس کی سربراہی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگرنے کی۔ان کی سربراہی میں الحمراء سے مال روڈ تک ریلی نکالی گئی۔اس واک میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر اسلم ڈوگرنے کہاکہ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔اس ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،نیاز حسین لکھویراحسیب پاشا و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -