اتفاق یونین عزیز روڈ چوک ناخدا کی تقریب حلف برداری
لاہور(سٹی رپورٹر) اتفاق یونین عزیز روڈ چوک ناخدا کی تقریب حلف برداری کا انعقاد مقامی ہال میں کیا گیا۔ چیئرمین سپریم کونسل پاکستان تاجر گروپ اکبر بٹ نے حلف لیا ۔ نومنتخب صدر شہزاد ملک، نائب صدر عبداللطیف بھٹی، وائس چیئرمین حاجی ارشد ودیگر قیادت نے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ چاچا ریاض صدر چاہ میراں بازار، علی چوہدری صدر پاکستان تاجر گروپ پنجاب، عبدالعزیز بھٹی، میاں سلیم پپو، اشفاق بٹ پاکستان تاجر گروپ اٹلی، شیخ قیصر ببر، میاں کاشف ریاض، وقاص بٹ، رانا طاہر، ملک ندیم، ماموں خالد سمیت تاجر برادری کے قائدین رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔