مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں شہر بھر میں ریلیاں، مودی سرکار کے مظالم کی مذمت 

مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں شہر بھر میں ریلیاں، مودی سرکار کے مظالم کی مذمت 

  

   لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) شہرمیں مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلیاں اور تقریبات منعقد کی گئیں تفصیلات کے مطابق جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی کی قیادت میں جے بلاک ماڈل ٹاؤن سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف جمعہ کے بعد ریلی نکالی،جمعیت علماء اسلام س کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت لاہور ڈویژن کے ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کیا اس موقع پر رحمت اللہ لاشاری قاری واحد بخش، مولانا ایوب سمیت دیگر بھی موجود تھے،ورلڈپاسبان ختم نبوت نے مقبوضہ کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم کیخلاف اور آزادی کشمیرکے حق میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اندازسے منایالاہور مسلم مسجدلوہاری گیٹ سے قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان کی قیادت میں اخبارمارکیٹ تک بھارت کیخلاف آزادی ویکجہتی کشمیرمارچ کیا اور زبردست نعرہ بازی کی،تحریک انصاف شمالی اور جنوبی لاہور کی جانب سے5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف احتجاجی جلسے  سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان اور ملک ظہیر عباس کھوکھر نے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کیا ہے جس جرات اور بہادری کے ساتھ عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اس کی 72 سالوں میں مثال نہیں ملتی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل ہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری نے پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے زیراہتمام والٹن میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر ویلفئیر ونگ کے رہنما ڈاکٹر امجد مصطفی نت، انجنیئر شاہد سردار اور دیگر کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب سے پہلے ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کا نعرہ لگوایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -