راولپنڈی ٹیسٹ، وکٹ کی معلومات دینے والا بکی گرفتار

  راولپنڈی ٹیسٹ، وکٹ کی معلومات دینے والا بکی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جا رہے پنڈی ٹیسٹ کے دوران پچ کی معلومات دینے والے بکی کو گرفتار کر لیا گیا، ٹیسٹ میچ کے دوران  بلال نامی بکی کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ ایف آئی اے کے حوالے کردیا،ایف آئی اے نے بکی سے سٹیڈیم میں رہ کر آن لائن سٹے بازی کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق بلال نامی ایک بکی کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بلال کا تعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہے اور وہ ’ڈی جے کارڈ‘ استعمال کرکے پنڈی سٹیڈیم کے اندر آگیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے بلال کوایف آئی ایکے حوالے کردیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے کہ اس کے سٹیڈیم میں جانے کے کیا مقاصد تھے۔