ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس 12 فروری کوہوگا

ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس 12 فروری کوہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چھٹا باڈی بلڈنگ کوچنگ اور ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس 12 فروری کو لاہور میں ہوگا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے کہا ہے کہ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں  کورس منعقد کروانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔
اور ان ادویات کے استعمال سے سال میں بہت سے کھلاڑی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ کورس میں جم مالکان، کوچز اور کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں اور کورس میں شرکت کے خواہش مند اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 10 فروی تک پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے پاس کروا سکتے ہیں۔