26 سال کے دوران کوئی پاکستانی باؤلر200 وکٹیں نہ لے سکا

26 سال کے دوران کوئی پاکستانی باؤلر200 وکٹیں نہ لے سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کلاس فاسٹ باؤلرز متعارف کرانے میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا، گزشتہ 26 سال کے دوران ایک بھی پاکستانی فاسٹ باؤلر 200 ٹیسٹ وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔ ایک وقت تھا جب پاکستان کا شمار ورلڈ کلاس فاسٹ باؤلرز متعارف کرانے والے ممالک میں ہوتا تھا اور پاکستانی پیسرز کا لمبے عرصے تک عالمی کرکٹ میں رعب و دبدبہ تھا، وقت گزرنے کے ساتھ کھیل کے دوسرے شعبوں کی طرح اس معاملے میں بھی پاکستان نیچے جانے لگا گذشتہ 26 برس کے دوران کوئی بھی پاکستان فاسٹ باؤلر 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل نہیں کرپایا، وقار یونس 1995ء میں 200 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے آخری پاکستانی فاسٹ باؤلر ہیں۔
، وہ اس وقت 200 ٹیسٹ شکار کرنیوالے کم عمر ترین فاسٹ باؤلر بھی تھے اور یہ اعزاز حاصل کرنیوالے تیسرے اور آخری پاکستانی فاسٹ باؤلر بھی ہیں، اس عرصے کے دوران صرف بنگلہ دیش اور زمبابوے ہی پاکستان کے ساتھ اس فہرست میں موجود ہیں۔