یوم یکجہتی کشمیر پر المنائے اور شوبز انڈسٹری کے درمیان کرکٹ میچ

یوم یکجہتی کشمیر پر المنائے اور شوبز انڈسٹری کے درمیان کرکٹ میچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس ڈیسک) المنائے سول سروسز کے زیراہتمام کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں المنائے اور شوبز انڈسٹری کے درمیان فیصل کرکٹ میچ کھیلا گیا۔المنائے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 31 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے ٹرافی جیت لی۔حمدان نذیر نے شاندار 38 رنز کیساتھ دو اہم کیچ پکڑے جس کی بنا پر مین آف دی میچ قرار پائے۔المنائے کیکپتان کمیشن ایف بی آر محمود جعفری نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 254رنز بنائے.شاہد رضا نے 60 عاصم رضا ترتالیس ہمدان زیر 38 اور محسن قریشی نے 58 رنز بنائے۔شوبز کی طرف سے منصور نے دو اور جنید نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں شوبز کی ٹیم چھپا کے نقصان پر 223رنز بنا سکی.فلمسٹار سلیم شیخ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 منصور 41اور عبیر نے 43 رنز بناے۔المنائے کی طرف سے محمود جعفری قاسم اور عمر نے 1-1وکٹ حاصل کی۔گلزاراحمد ہمایوں نظیر جبکہ انٹرنیشنل سکور رسید نجم السعید نے سکورنگ کے فرائض سرانجام دیے۔اس موقع پر کھلاڑیوں اور فنکاروں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔اور عہد کیا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر فضاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔اس موقع پر فنکاروں نے قومی ترانے بھی گائے۔اس دوران ملک کی مایہ ناز فلمسٹار نشو بیگم نے فضاء  میں غبارے اور کبوتر بھی چھوڑے۔فلم سٹار معمر رانا ان کے ہمراہ تھے۔اس فیسٹیول کے موقع پر آرگنائزر عبدالباسط خان فلم اور ٹی وی کے اداکار فردوس جمال توقیر ناصر اشرف خان ذوالقرنین حیدر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ حمدان نظیر سابق چیئرمین ریلوے جاوید انور اور ریلوے افسران جاوید نثار ندیم رضوان ذلفقار یونس سپورٹس آفیسر طارق محمود اکاؤنٹس آفیسر عطا حسین عابد میرارشد پرویز بٹ منظور علی عارف حسنین عابد عمران ولیم فلم سٹار ٹی وی سٹار کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی آخر میں سول سروس المنائے کے چیئرمین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمود جعفری کو ونر ٹرافی شوبز کے کپتان سلیم شیخ کور نر اپ ٹرافی حمدان نذیر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ  دیا گیا