ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوویڈ۔ 19 پلے بک جاری کردی گئی

   ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوویڈ۔ 19 پلے بک جاری کردی گئی

  

ٹوکیو(اے پی پی): ٹوکیو اولمپکس کیلئے کووڈ۔ 19 پلے بک جاری کر دی گئی۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے لئے بین الاقوامی فیڈریشنز کیلئے پہلی پلے بککے روز جاری کی گئی۔ اسے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، ٹوکیو انتظامی کمیٹی برائے اولمپک و پیرالمپک گیمز اور دیگر نے مرتب کیا ہے۔ کھلاڑیوں اور ذرائع ابلاغ کیلئے علیحدہ علیحدہ پلے بکس ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کے حکام نے انسدادِ کورونا وائرس رہنما خطوط کا اعلان کر دیا ہے جن پر ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں میں حصہ لینے والی بین الاقوامی سپورٹس فیڈریشنز عمل کریں گی۔بین الاقوامی وفود کیلئے لازم ہوگا کہ وہ کووِڈ۔ 19 رابطہ افسر کا تقرر کریں جو کورونا وائرس سے متعلقہ تمام معاملات کا کلیدی رابطہ کار ہوگا۔وفود کے ارکان جاپان روانگی سے قبل لازما 14 روز تک روزانہ اپنی صحت کی جانچ بھی کریں گے۔ان کیلئے یہ بھی ضروری ہوگا کہ جاپان جانے والی اپنی پرواز کی روانگی کے وقت سے قبل کے 72 گھنٹوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں اور جب جاپان میں داخل ہوں تو ایک اور ٹیسٹ کروائیں۔مذکورہ وفود جاپان میں نقل و حمل کے عوامی ذرائع اس وقت تک استعمال نہیں کر سکتے جب تک کہ انہیں اس کی اجازت نہ مل جائے۔ٹوکیو اولمپکس  حکام  اپریل  سیقبل مذکورہ پلے بک میں مزید ہدایات شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -