12سالہ لڑکے کی پھندا لگا کر، 50سالہ شخص نے فلائی اوور سے کود کر خودکشی کر لی 

12سالہ لڑکے کی پھندا لگا کر، 50سالہ شخص نے فلائی اوور سے کود کر خودکشی کر لی 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں 12سالہ لڑکے سمیت 2افراد نے خودکشی کر لی 12سالہ ثقلین نے نئی پینٹ نہ دلانے جبکہ 50سالہ شفیق نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے نعشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا  تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے ناز ٹاؤن ہلوکی کے رہائشی 12سالہ ثقلین نے اپنی والدہ سے کہا کہ مجھے پینٹ لے دو والدہ نے کہا کہ ان کے پاس اسے نئے کپڑے دلانے کیلئے پیسے نہیں ہے جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر کمرے میں جا کر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی دوسری جانب نامعلوم وجوہات کی بنا ء و الٹن فلائی اوور سے شہری نے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شہری کی شناخت غازی رود کے رہائشی محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 50سال ہے پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر کے دونوں نعشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -