شہریوں کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی آپریشنز
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور تھانہ گڑھی شاھو کا اچانک دورہ کیا. ساجد کیانی نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ رومز، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا. انہوں نے حوالات میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے نقص امن کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم پورٹل پر موصولہ شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ مکمل رکھیں اور تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل ہونے چاہیے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ تھانوں میں آنیوالا ہرسائل وی وی آئی پی،اسے عزت دینا ہم پر لازم ہے ساجد کیانی نے پولیس افسران کو پینڈنگ درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔
. ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر میں بہتری اور کارکردگی مانیٹرنگ کے لئیتھانوں کے اچانک دورے جاری رکھیں گے۔