20 سالہ لڑکی سے مبینہ بداخلاقی،2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج 

20 سالہ لڑکی سے مبینہ بداخلاقی،2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) مزنگ  کے علاقے میں بیس سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ بداخلاقی، پولیس نے 2ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے  تھانہ مزنگ کے علاقے کمہاراں والی گلی کی رہائشی  20سالہ تنزیلہ بی بی کو گھر میں اکیلا موجود پا کر محلہ کے اوباش نوجوان احسان علی اور حسن  نے اسے تشدد کر نے کے بعد مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے  پولیس نے متاثرہ لڑکی درخوست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا  دوسری جانب آئی جی پنجاب کا مزنگ لاہور میں 20 سالہ لڑکی سے مبینہ بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور  غلا م محمو د ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ 
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان احسان اور حسن سے مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان اور لڑکی کے ورثاء  کی مکان کے تنازع پر درخواست بازی چل رہی ہے۔ملزمان کا ڈی این اے حاصل کرلیاگیاہے ڈی این رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف حتمی رائے قائم کی جائے گئی اور قصور وار پائے جانے پرملزمان کے خلاف مضبوط چلان عدالت میں پیش کیاجائے گاایس پی انویسٹیگیشن سول لائنز کی سربراہی میں پولیس ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -