قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پرلواحقین کاپریس کلب کے سامنے احتجاج 

 قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پرلواحقین کاپریس کلب کے سامنے احتجاج 

  

لاہور (کرائم رپورٹر) قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پرلواحقین کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق عنصر علی ولد مزمل حسین سکنہ ٹھٹھہ نستر تھانہ صدر فاروق آباداور دیگر افراد نے  لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا  عنصر علی ولد مزمل حسین کا کہنا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی شفقت علی کو ناحق قتل کیا گیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ فاروق آباد شیخوپورہ میں درج ہے تاحال  ملزمان گرفتار نہیں ہوئے آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او شیخوپورہ پرزور اپیل ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اس حو الے سے جب ڈی پی او شیخو پو رہ   سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے کہا کہ شفقت علی کے قتل کی تفتیش میر ٹ پر کر رہے ہیں اور کیس کے ملز مو ں تک جلد پہنچ کر انکو گر فتا ر کر لیا جا ئے گا۔

مزید :

علاقائی -