کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالے تعلیمی مسائل 

 کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالے تعلیمی مسائل 

  

میں آپ کے اخبار کے ذریعہ طلبا و طالبات کو کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال  سے پیدا ہونے والے تعلیمی مسائل کے بارے میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں،ملک کے تمام تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل چکے ہیں ان تعلیمی اداروں کی بندش کے وقت آن لائن تعلیم کا آغاز کیا گیا تھا اور اب  تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کئی ادارے اپنے طلباء و طالبات سے آن لائن ہی امتحان لے رہے ہیں لیکن طلبہ کو آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھاپاکستان میں بجلی اور انٹرنیٹ کے مسائل ہیں کبھی کسی طالب علم کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجودہ نہیں ہے تو کبھی کسی کے علاقے کی بجلی نہیں ہوتی ان سب مسائل کے ساتھ طلبہ نے پھر بھی آن لائن تعلیم جاری رکھی لیکن اب تعلیمی اداروں نے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانی کا سامناہے ان تمام مشکلات کے باجود مستقبل کے خدشات کے پیش نظرطلباء چاہتے ہیں کہ جس طرح آن لائن تعلیم دی گئی ہے اسی طرح امتحانات بھی منعقد کروائے جائیں۔ تاکہ اگر دوبارہ  بندش کے مسائل پیدا ہوں تو طلباء و طالبات اس طریقہ کار سے مانوس ہوچکے ہوں اور حکام بھی درپیش مسائل کو حل کر چکے ہوں میں امید کرتی ہوں کہ آپ میرا یہ خط ضرور شائع کریں گے تاکہ حکومت تک طلبہ کی آواز پہنچ سکے۔

(ثناء ستار لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی)

مزید :

رائے -اداریہ -