کراچی، مکران کوسٹل ہائی وے پر کار الٹنے سے دوبہنیں جاں بحق، بچی زخمی
اوتھل(آئی این پی) کراچی سے پکنک منانے کیلئے کنڈملیر جانے والی کارمکران کوسٹل ہائی وے پر الٹ گئی،دوبہنیں موقع پر جاں بحق،ایک3 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے پکنک منانے کیلئے جانے والا ایک خاندان کی کار تیز رفتاری کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ہنگول کے مقام پر الٹ گئی جسکے نتیجے میں کار سو ا ر دوبہنیں سیدہ نازیہ اور سیدہ سمیراموقع پرہی جاں بحق ہو گئیں اور تین سالہ بچی صوبیہ شدیدزخمی ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بیسک ہیلتھ یونٹ لیاری کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں وزخمی ہونے والی بچی کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اور زخمی ہونے والی بچی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا،واضح رہے کہ کارمیں چھ افراد سوار تھے جن میں سے تین معجزانہ طورپر بالکل محفوظ رہے۔
دوبہنیں جاں بحق