ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، متعد د مویشیوں اور املاک کو نقصان پہنچا 

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، متعد د مویشیوں اور املاک کو ...

  

  مظفر آباد(آئی این پی) آزاد کشمیر کے برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد مویشی اورا ملاک کو نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی گولہ باری سے سرحدی علاقے پتنی تھب میں متعدد مو یشیو ں اور املاک کو نقصان پہنچا۔ پاک فوج کی جانب سے دشمن کو موثر جوابی کارروائی، جبکہ ہسپتال کا عملہ ہائی الرٹ اور انتظامیہ کو بھی چوکس رہنے کا کہا گیا ہے۔

 بلااشتعال فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -