مودی کی کامیابی کیلئے دعاگو کشمیریوں کا وکیل کیسے ہو سکتا ہے؟،شازیہ مری 

  مودی کی کامیابی کیلئے دعاگو کشمیریوں کا وکیل کیسے ہو سکتا ہے؟،شازیہ مری 

  

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ مودی کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگے والا کشمیر یوں کا وکیل کیسے ہو سکتا ہے؟،عمران نیازی نے اپنے ٹبر کو کرپشن کیلئے این او سی دے رکھا ہے، کٹھ پتلی وزیر اعظم لانگ مارچ کا دھکا برداشت نہیں کر پائیگا۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا مودی کی کا میا بی کیلئے دعائیں مانگے والا کشمیریوں کا وکیل کیسے ہو سکتا ہے؟۔ مودی کے عزائم کا ہر باشعور کو علم تھا مگر عمران نیازی بے خبر تھے۔ قوم نالا ئق وزیر اعظم سے این آر او نہیں استعفیٰ مانگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے ٹبر کو کرپشن کیلئے این او سی دے رکھا ہے۔ کٹھ پتلی وزیر اعظم لانگ مارچ کا دھکا برداشت نہیں کر پائے گا۔

شازیہ مری 

مزید :

صفحہ آخر -