چوروں کے ٹولے نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھی صرف اپنا رونا رویا،مسرت چیمہ

    چوروں کے ٹولے نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھی صرف اپنا رونا رویا،مسرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ چوروں کے ٹولے نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھی صرف اپنا رونا رویا، جن کی گھر میں کوئی نہیں سنتا وہ جلسوں میں بڑھکیں لگا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے نام پر صرف مراعات حاصل کیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی مفاد پر قوم متحدہے لیکن چوروں کے ٹولے کے اپنے مفادات ہیں،اس ٹولے نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کو کشمیر یوں کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، کلبھوشن یادو کی گرفتاری پرآپ کی حکومت کو سانپ سونگھ گیا تھا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں لڑ رہی ہے، وزیر اعظم عمران نے عالمی سطح پر کشمیر کے مقدمے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔
مسرت چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -