4فروری واقعہ،سپیکر قومی اسمبلی نے کارروائی ریکارڈ طلب کرلیا

    4فروری واقعہ،سپیکر قومی اسمبلی نے کارروائی ریکارڈ طلب کرلیا

  

 اسلام آباد (آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی نے 4فروری کو اسمبلی اجلاس میں ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا، واقعہ کی جانچ پڑتال اور سخت کارروائی کرنے کیلئے اجلاس کارر و ا ئیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ ترجمان سپیکر قومی اسمبلی کے مطابق 4فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے 8فروری کو اجلاس طلب کر لیا۔اسد قیصر نے کہا بحیثیت پاکستان کی قومی اسمبلی کے کسٹوڈین ایوان میں آرڈر برقرار رکھنا اور پارلیمنٹ کے طریق کار اور قومی اسمبلی میں قواعد کے مطابق ایوان کی کارروائی کو یقینی بنانا میری اولین ذمہ داری ہے۔قومی اسمبلی کے ہر ممبر کا تعلق چاہے حزب اقتدار یا حزب اختلاف سے ہو، قومی اسمبلی کے قواعد کو ماننے اور ایوان کے وقار اور تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ 4 فروری کو ایوان میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ 8فروری بروز پیر کو ایک اجلاس طلب کیا ہے، جس میں اس معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔ اجلاس کی کارروائی کے ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی تاکہ ان اراکین کیخلاف سخت کاررو ائی کی جاسکے جو اس افسوسناک واقعے میں ملوث تھے۔ 

ریکارڈ طلب

مزید :

صفحہ آخر -