چین سے درآمدکردہ فائر ٹینڈرز معاملہ  ایف بی آر نے ٹیکس معاف کردیا

      چین سے درآمدکردہ فائر ٹینڈرز معاملہ  ایف بی آر نے ٹیکس معاف کردیا

  

کراچی (آن لائن)کراچی پورٹ پر موجود چین سے درآمد کئے گئے فائر ٹینڈرز کا معاملہ،کابینہ کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس معاف کردیا۔ایف بی آر نے فائر ٹینڈرز پر 20 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ دیدی۔فائر ٹینڈرز پر 17فیصد سیلز ٹیکس اور3 فیصد ایڈیشنل سیلز ٹیکس کی چھوٹ مل گئی۔وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے 52فائر ٹینڈرز چین سے خریدے ہیں۔ٹیکس چھوٹ ملنے سے سے درآمدی لاگت بھی کم ہوگی،ایف بی آر کے حکمنامے کے بعد چند روز میں 52فائر ٹینڈرز پورٹ سے کلیئر ہوجائینگے۔

ٹیکس معاف

مزید :

صفحہ آخر -