ہمارا دل کشمیریوں کیساتھ، کشمیر بنے گا پاکستان، گورنر پنجاب
لاہور(آئی این پی) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ہمارا دل کشمیریوں کیساتھ ہے، انشا اللہ کشمیر بنے گا پاکستان،ہمیں یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی جنگ لڑنی ہے، پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جمعہ کو لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا بھارت بیگناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ہمیں یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی جنگ لڑنی ہے۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا، کشمیری بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور کامیاب ہو گی، ہمارا دل کشمیریوں کیساتھ ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان۔
گورنر پنجاب