اپوزیشن نے مودی کو خوش کرنے کیلئے26مارچ کادن منتخب کیا، شہباز گل

  اپوزیشن نے مودی کو خوش کرنے کیلئے26مارچ کادن منتخب کیا، شہباز گل

  

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جان بوجھ کر 26 مارچ کا دن لانگ مارچ کے لیے منتخب کیا اپوزیشن نے پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کیلئے اس دن کا انتخاب کیا ایک انٹرویو میں شہبازگل نے کہا کہ لانگ مارچ کاکوئی اوردن بھی رکھا جا سکتا تھا لیکن جان بوجھ کر26مارچ کادن لانگ مارچ کیلئے منتخب کیاگیا اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے26مارچ کادن منتخب کیا اب پی ڈی ایم لانگ مارچ کیلئے 26 مارچ کا دن منتخب کرنے پر معافی مانگے انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی ایجنسیوں سے پیسہ لے کر لوگ پارٹیاں چلاتے ہیں،کون کون سے ملک ان کے پیچھے کھڑے ہیں سب کوپتہ ہے  کن ممالک سے پیسہ لے کر لوگ لابیاں چلاتے رہے سب کوپتہ ہے انہوں نے کہا کہ نیوز کانفرنس کرنے والے تین بڑوں کا بھی سب کوپتہ ہے ایک کا بڑا تو پاکستان بنانے کے ہی خلاف تھا دوسرے کے بڑے کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا تھا اور تیسرے کے بڑے کی وجہ سے پاکستان کو بیدردی سے لوٹاگیا انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے اپنے دوست مودی کوخوش کرنے کیلئے26مارچ کاانتخاب کیا، 26مارچ کو بنگلہ دیش پاکستان سے علیحدگی کادن مناتاہے۔

شہبازگل 

مزید :

صفحہ آخر -