عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ہماراساتھ دیناچاہئے، یاسمین راشد

   عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ہماراساتھ دیناچاہئے، یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں کونشانہ بنانابہادری نہیں بلکہ مودی سرکارکی واضع شکست ہے، کشمیری اپنے خو ن سے قربانیوں کی عظیم داستان رقم کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے اپنی ولولہ انگیز قیادت میں کشمیریوں کا دوٹوک نقطہ نظرپوری دنیاتک پہنچایا، عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیرکے حل کرنے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیناچاہئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مقبوضہ جموں وکشمیرکے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی کرتی ہے۔مودی سرکارنے ہزاروں نہتے مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھاکردرندگی ثابت کی ہے۔ ہر پاکستانی کا دل کشمیری بہن بھائی کے ساتھ دھڑکتاہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کشمیربنے گاپاکستان کا نعرہ ایک دن سچ ہوکررہے گا۔بھارت سے فورا کشمیریوں کا حق خودارادیت بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔پاکستانی قوم ہمیشہ معصوم کشمیریوں پرظلم کے خلاف اپنی آوازبلندکرتی رہے گی۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -