کشمیریوں کی آزادی تک ہم جہاد جاری رکھیں گے،ایم ایس اطہر قر یشی
کوالا لمپور (فاروق ڈوگرسے) ملائیشیا میں بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیت ٹی ٹی ایس جے گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ایم ایس اطہر قر یشی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے مظلوم مسلمان کشمیری بہن بھائیوں کو مودی سرکار کے حلق میں انگلی ڈال کر ان کو آزادی دلوائیں گے۔ رب کا شکر ہے کہ اب پاکستان کی عوام اور حکومت یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ اب بات چیت کا ٹائم ختم ہو گیا ہے اور اب ہمیں جہاد کرنا ہوگا کشمیریوں کی آزادی تک ہم جہاد جاری رکھیں گے اور انشااللہ بہت جلد اس ظالم مودی سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی دلوائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا میں روزنامہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی فاروق ڈوگر کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کشمیر مسلم ریاست ہونے کی وجہ سے تمام عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔
اطہر قر یشی