کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،فاروق ستار 

  کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،فاروق ستار 

  

حیدرآباد(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ گیڈر کی موت آتی ہے تو شہر کا رخ کرتا ہے مودی کی موت آئی ہے تو اس نے کشمیر کا رخ کرلیا اگر ہم نے کشمیر کو آزاد نہ کرایا تو پورا پاکستان خشک ہوجائے گا۔حیدرآباد میں کوہ نور چوک سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ اگر ہم آزاد ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ کشمیری بھائیوں کو بھی آزاد کرائیں، لاکھوں مسلمانوں نے اس لئے قربانی نہیں دی تھی کشمیر کو چھوڑ دیں، کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج جس طرح نہتے بیگناہ کشمیریوں کو شہید کررہی ہے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں اپنا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کرنا چاہئے، آنے والے دنوں میں لڑائیاں پانی پر ہوں گی۔کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اس خطے کے امن کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ 

فاروق ستار 

مزید :

صفحہ آخر -