افغان صوبے قندوز میں طالبان کا سکیورٹی پوسٹ پر حملہ، 16اہلکارجاں بحق، 2زخمی 

  افغان صوبے قندوز میں طالبان کا سکیورٹی پوسٹ پر حملہ، 16اہلکارجاں بحق، ...

  

 کا بل (آئی این پی)افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 16 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے،قندوز کی صوبائی کونسل کے ممبر ربانی ربانی نے طالبان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو سیکیورٹی اہلکاروں کوبھی یرغمال بنا لیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے رات گئے قندوز کے ضلع خان آباد کے علاقے تپا اختر میں سیکیورٹی آٹ پوسٹ پر حملہ کیا،قندوز کی صوبائی کونسل کے ممبر ربانی ربانی نے طالبان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا گیا،طالبان کی جانب سے تاحال اس حملے کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

طالبان کا حملہ

مزید :

صفحہ آخر -