ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ کی اہلیہ کے انتقال پر اہم شخصیات کا اظہار تعزیت
سیالکوٹ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن پنجاب اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ کی اہلیہ کی وفات پر رکن پارلیمنٹ رانا شمیم احمد خان،اراکین صوبائی اسمبلی روف مغل، قیصر اقبال سندھو، میاں طارق محمود، چودھری نوید اشرف،رانا لیاقت،رانا افضل،سابق وزراؤ ایم پی ایز میاں یاور زمان، ملک تنویر اسلام، رانا مشہود خان، حمیدہ وحید الدین، سابق ایم این اے ڈاکٹر نیلسن عظیم، سابق وزیر آزاد جموں صاحبزاد حامد رضا، اے سی شاہد عباس، انجینئر عدنان خان،سابق میئر گجرات حاجی ناصر، سابق صدر ایوان صنعت وتجارت ملک ارشد، صاحبزادہ ہارون توحید شاہ،چیئرمین ایر سیال فضل جیلانی، حاجی شوکت ساہی، ڈائریکٹر (ر)عبدالحمیدقاسم سابق اورافضل منشاء کے علاوہ ڈاکٹر طاہر بٹ کی زیرقیادت جماعت اسلامی کے وفد سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
اظہار تعزیت