سرد موسم میں K2چوٹی سر کرنیکی کوشش میں بلغار یہ کا کوہ پیما ہلاک، پاک آرمی نے نعش کھائی سے نکال لی 

  سرد موسم میں K2چوٹی سر کرنیکی کوشش میں بلغار یہ کا کوہ پیما ہلاک، پاک آرمی ...

  

 سکردو(آئی این پی)سرد موسم میں پاکستان کی بلندترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں بلغاریہ کا کوہ پیما اٹاناس گریجو سکا حادثے میں ہلاک ہوگیا۔پاک آرمی ہیلی کاپٹر کے ریسکیو آپریشن کے دوران نعش برآمد کرکے سکردو پہنچادی گئی،رواں سال کے ٹو ونٹر ایکسپڈیشن کے دوران ہلاک غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تعداد 3 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بلغاریہ کے ممتاز کوہ پیما اٹاناس گریجیو سکاٹو کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، ڈیڈ باڈی پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ریسکیو آپریشن کے دوران سکردو منتقل کر دی گئی ہے۔کوہ پیما کیمپ 3 سے بیس کیمپ جاتے ہوئے رسی ٹوٹ جانے کی وجہ سے گہری برفانی کھائی میں جا گرے تھے۔انہیں نیپالی شرپاز کی ایک ٹیم نے تلاش کر کے نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ پاک فوج سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی گئی،جسکے بعدعسکری ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے ان کی ڈیڈ باڈی کھائی سے ریسکیو کر کے اسکردو منتقل کی،رواں سال کے ٹو ونٹر ایکسپڈیشن کے دوران ہلاک ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تعداد 3 ہوگئی،مرنے والوں میں امریکہ،سپین اور بلغاریہ کے کوہ پیما شامل ہیں۔

کوہ پیما ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -