جنگلات اراضی قبضہ الزام،پی پی  پی کے رکن اسمبلی خان ڈاہری  کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

جنگلات اراضی قبضہ الزام،پی پی  پی کے رکن اسمبلی خان ڈاہری  کے گھر پر پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوابشاہ(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان محمد ڈاہری کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد کے علاقے دولت پور میں نواب شاہ پولیس نے سابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان محمد ڈاہری کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ڈی ایس پی کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سردار خان محمد ڈاہری پر محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضے کا الزام ہے، ایم پی اے کے خلاف تھانہ کندہ پر فاریسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم  پر کچیکی زمینوں پر قبضے ختم کرانے کی مہم جاری ہے اور سردار خان محمد ڈاھری کے گھر چھاپہ بھی اسی سلسلسے کی ایک کڑی ہے۔
پولیس چھاپہ

مزید :

صفحہ آخر -