رسالپور، ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کی گاڑی سے 1کروڑ 10 لاکھ لوٹ لئے 

    رسالپور، ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کی گاڑی سے 1کروڑ 10 لاکھ لوٹ لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رسالپور(این این آئی) تھانہ رسالپور کے حدود میں رشکئی موٹروے انٹر چینج کے قریب کروڑوں روپے کی ڈکیتی، ایکسائز پولیس کے جعلی وردی میں ملبوس نامعلو م ملزمان کی ڈکیتی کی وردات نجی فیکٹر ی کے عملے کو باندھ کر ایک کروڑ  دس لاکھ روپے لوٹ کرکمپنی کیشئر اور ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا تفصیلات کے مطابق نہارعلی ولد حمداعلی سکنہ علی کلے رستم مردان نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہو ئے پولیس کو بتا یا کہ میں  اور ریاض محمد،ڈرائیور رشید اور اعجاز کے ساتھ کارپر سرگوھاد بازارسے خیبر ٹوبیکو کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر سے 60لاکھ روپے  چکوال میں موجود ڈسٹری بیوٹر ہمایون سے 50لاکھ روپے لے کرجارہے تھے کہ رشکئی انٹر چینج پہنچے توموٹر کارآگے کھڑی ہوئی ویگو گاڑی میری گاڑی کے پیچھے کھڑی ہوئی چار افراد اور کار سے چار افراد ایکسائز کے وردی میں ملبوس تھے ہمیں اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھاکر ہتھکڑی لگا دی  اور   ایک کروڑو دس لاکھ روپے چھین کرہتھکڑیوں سمیت رنگ روڈ پشاور پر اتار دیااور فرار ہو گئے رسالپور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق مذکورہ ڈکیتی میں آٹھ افراد کا گرو ملوث ہے 
ڈکیتی واردات 

مزید :

صفحہ آخر -