مال آف لاہور میں اورگینک مارکیٹ کا شاندار انعقاد،خالص اشیاء موجود ہیں 

مال آف لاہور میں اورگینک مارکیٹ کا شاندار انعقاد،خالص اشیاء موجود ہیں 

  

لاہور(پ ر) مال آف لاہور میں اورگینک مارکیٹ کاانعقاد دوسرے روز بھی جاری۔یہ فیسٹیو ل آج دوسرے روز بھی دوپہر2 بجے سے رات 10بجے تک جاری رہے گا۔ اورگینک مارکیٹ میں بہت سی قدرتی اشیاء کے اسٹا ل لگائے گئے ہیں جس میں خالص اور صحت بخش اشیاء کی مختلف اقسام کی بڑی تعداد رکھی گئیں ہیں اوران کے فوائد کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے۔ صحت بخش اشیاء میں دودھ،دہی،،پنیر، مکھن،اورگینک شہد،کاسمیٹکس،خشک میوہ جات (ڈرائے فروٹس)،قدرتی تیل(آئلز)،جلد اور بالوں کی پرادکٹس اور دیگر ہربل اور قدرتی اشیاء کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر فیملیز خصوصاََ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایونٹ کو بہت سراہا۔اس ایونٹ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظات بھی کیے گئے ہیں۔  

مزید :

صفحہ آخر -