سبی میں ریلی پر بم حملہ، کوئٹہ میں دھماکہ، 2افراد جاں بحق، 20افراد زخمی 

  سبی میں ریلی پر بم حملہ، کوئٹہ میں دھماکہ، 2افراد جاں بحق، 20افراد زخمی 

  

 سبی (آئی این پی) سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  نے  علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔دریں اثناکوئٹہ میں  بھی دھماکا ہوا  جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ہوا۔ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹرارباب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اور4 زخمی سول ہسپتال لائے گئے ہیں۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹرک کے قریب دھماکے کے بعد راہگیروں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا۔

حملہ

مزید :

صفحہ اول -