مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ کی وضاحت

  مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ کی ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع پرپاکستان کے اصولی مقف میں کوئی تبدیلی نہیں، وزیراعظم نے کوٹلی میں خطاب کے دوران کشمیر پر پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا، جموں و کشمیرکاتنازع اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے  پاکستان کے دیرینہ موقف اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم نے بار بار جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بارے میں بات کی ہے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے جموں و کشمیر تنازع کے حل کے لیے پرعزم ہے، رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے۔

دفتر خارجہ 

مزید :

صفحہ اول -