مودی حکومت انسانی حقوق کا تحفظ، طاقت کے استعمال سے گریز کرے: الہان عمر 

  مودی حکومت انسانی حقوق کا تحفظ، طاقت کے استعمال سے گریز کرے: الہان عمر 

  

 واشنگٹن(آن لائن)امریکی ارکان پارلیمنٹ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے لگے، الہان عمر نے بھارتی کسانوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بھارت کو اپنے بنیادی جمہوری حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا،کانگریس وومن ہیلے اسٹیونس نے بھی کسان مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔الہان عمر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کسان مظاہرین کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کو اپنے بنیادی جمہوری حقوق کا تحفظ کرنا،معلومات کے آزاد بہاؤ کی اجازت دینا، انٹرنیٹ تک رسائی بحال کرنااور مظاہروں کی کوریج کے لئے زیر حراست تمام صحافیوں کو رہا کرنا ہوگا۔ایک اور رکن پارلیمنٹ ہیلے اسٹیونس نے کہا ہے کہ انہیں پرامن کسان مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات ہیں۔

الہان عمر

مزید :

صفحہ اول -