کشمیر کے انسانی المیے کو کشمیریوں کی لمنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا: جنرل باجوہ 

کشمیر کے انسانی المیے کو کشمیریوں کی لمنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا: ...

  

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، ماسنیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ’وقت آگیا ہے کشمیر کے انسانی المیے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے‘پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر پر جاری بیان میں  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا عزم و ہمت سے مقابلہ کررہے ہیں، کشمیری عوام لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی مقابلہ کررہے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ انسانی المیے اور کشمیر کے معاملے کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -