کورونا مزید 53زندگیاں نگل گیا،  1302نئے کیس رپورٹ

کورونا مزید 53زندگیاں نگل گیا،  1302نئے کیس رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 53افراد کے دم توڑنے سے جاں بحق افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11ہزار 886ہوگئی، ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ،پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5لاکھ 51ہزار 842ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37ہزار 020کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 81لاکھ 22ہزار 447ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 302مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 32 ہزار 454ہے۔ جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک دن میں ایک ہزار 684مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 07ہزار 502ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں  پاکستان میں چین کی کورونا ویکسین کے علاوہ امریکا اور برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین بھی جلد دستیاب ہوں گی۔اقوام متحدہ نے پاکستان کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین دینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین کی چند لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، یہ ویکسین مارچ تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔کوویکس پاکستان کی 20فیصد آبادی کیلئے مفت ویکسین فراہم کر رہا ہے۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -