مواخذا ٹرائل،ٹرمپ کا پیش ہونے سے انکار

       مواخذا ٹرائل،ٹرمپ کا پیش ہونے سے انکار

  

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس ارکان کی مواخذے کے ٹرائل میں حلف اٹھانے اور کارروا ئی میں پیش ہونے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کے پراسیکیوٹر جیمی راسکن نے ٹرائل کیلئے سابق صدر کو پیش ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو ہم 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے میں آپ کی رضامندی سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے۔جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر جیسن ملر نے واضح کیا سابق صدر ایک غیر آ ئینی کارروائی میں شہادت کیلئے پیش نہیں ہوں گے۔جیسن ملر کے اس بیان کے بعد ٹرمپ کے اٹارنی بروس کیسٹر اور ڈیوڈ شیئن نے کہا موا خذ ے کی حساس کارروائی کو سیاسی کھیل نہ بنایا جائے، مطالبے کا مطلب ڈیموکریٹس اپنے الزامات کو ثابت نہیں کر سکتے۔واضح رہے سابق صدر ٹرمپ کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات کے تحت آئندہ ہفتے سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی شروع ہو گی۔ کارروائی کی منظور ی میں ٹرمپ کی جماعت کے دس ارکان نے بھی ووٹ دیئے تھے۔

ٹرمپ انکار

مزید :

صفحہ اول -