عمران خان کشمیریوں کے مقدمہ لڑنے کا حق ادا کر رہے ہیں  

  عمران خان کشمیریوں کے مقدمہ لڑنے کا حق ادا کر رہے ہیں  

  

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ درست طریقے سے لڑ رہی ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو کشمیر کے سفیر کے طور پر منوالیا ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا حقیقت میں پوری دنیا کو اگر یہ بات پتہ چلی ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت ظلم وستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے تو یہ پی ٹی آئی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، آپکو یاد ہو گا دنیا کے دیگر ممالک نے بھی یہ تسلیم کیا انڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا زبردستی قبضہ جما رکھا ہے، حکومت اور پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آج دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ اول -