وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ درست انداز میں لڑا ہی نہیں  

   وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ درست انداز میں لڑا ہی نہیں  

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا کشمیری عوام نے جدوجہد آزادی کی تحریک میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لا ئیں گی،جے یو آئی اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا ہم نے قومی ایشوز پر کبھی سیاست کی نہ ہی کریں گے مگر ہم یہ سمجھتے ہیں وزیراعظم عمران خان کو جس طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑنا چاہئے تھا انہوں نے یہ مقدمہ اس جرات و بہادر ی کیساتھ عالمی سطح پر نہیں لڑا،ہم پوچھنا چاہتے ہیں انکی کشمیر کمیٹی نے اب تک اس ایشو کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے کیا کام کیا ہے، قوم کو بتایا جائے ہم آج کشمیر ڈے کے موقع پر یہ کہنا چاہتے ہیں پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی تک ان کیساتھ کھڑے رہیں گے۔

مولانا امجد 

مزید :

صفحہ اول -