پی ٹی آئی حکومت مسئلہ کشمیر پر ابتداء سے ابتک مخمصے کا شکار 

 پی ٹی آئی حکومت مسئلہ کشمیر پر ابتداء سے ابتک مخمصے کا شکار 

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا کشمیر کا مقدمہ ٹھیک طریقے سے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے ہی لڑا،آپکو یاد ہو گا اب بھی اپنی ہر تقریر اورہر جلسہ میں مسلم لیگ کے قائدین اس اہم ایشو پر ضروربات کرتے ہیں اور بھارت کی جانب سے کشمیر پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی مذمت بھی کرتے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا جب مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا تواس وقت بھی اس کے اس ظلم کیخلاف ہم نے آواز بلند کی تھی جبکہ حکومت وقت تواس مخمصے کا شکار رہی کہ ہم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کس دن خاموش کھڑے رہنا ہے اور کس دن اپنے ملک کی ٹریفک کو کچھ دیر کیلئے بند کرنا ہے، ضرورت تواس امر کی تھی کہ موجودہ حکومت اس ایشو پر مشترکہ اجلاس طلب کرتی،ایک واضح ٹھوس موقف لیکر پوری دنیا کو بھجواتی اور دنیا کو باور کرواتی پاکستان کی حکومت اپوزیشن عوام اورا ادارے کشمیری عوام کیساتھ ہیں اور بھار ت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

خرم دستگیر

  

مزید :

صفحہ اول -