کشمیر یوں کے سفیر کی دعویدار حکومت نے عشر عشیر بھی کام نہیں کیا

کشمیر یوں کے سفیر کی دعویدار حکومت نے عشر عشیر بھی کام نہیں کیا

  

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیریں رحمن نے ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کا مقدمہ بھٹو شہید نے لڑا تھا جب وہ اس ایشو کو اقوام متحدہ میں لیکر گئے اور وہاں سے انہوں نے یہ قرار داد منظور کروائی کہ کشمیر کا ایشو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، موجودہ حکومت نے تواس مقدمے کو اس انداز میں نہیں لڑا جس انداز میں ایشو کو پیپلز پارٹی نے اجا گر کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا موجودہ حکومت نے دعوے تو بڑے کئے کہ ہم کشمیر کے سفیر ہیں مگر انہوں نے اپنے ساتھ اپنے موقف پر کتنے ممالک کو ساتھ ملایا اس کا جواب قوم ان سے جاننا چاہتی ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ ان سے بہتر انداز میں بلاول بھٹو نے کشمیر کا مقدمہ لڑا تو وہ بے جا نہ ہو گا، بلاول بھٹو نے ہر سطح پر مودی کی جانب سے کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم کی کھلم کھلا مذمت کی۔

شیریں رحمن 

مزید :

صفحہ اول -