جنت نظیر وادی کو مکینوں کیلئے جہنم بنا دیا گیاہے: گورنر سندھ

    جنت نظیر وادی کو مکینوں کیلئے جہنم بنا دیا گیاہے: گورنر سندھ

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ  عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جنت نظیر وادی کو آج وہاں کے مکینوں کیلئے جہنم بنا دیا گیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری کو قوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنت نظیر وادی کو آج وہاں کے مکینوں کیلئے جہنم بنا دیا گیا ہے۔ عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -