کشمیری عوام پر ظلم و ستم، بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی ہے: مشتاق غنی 

  کشمیری عوام پر ظلم و ستم، بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی ہے: مشتاق غنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(نیوز رپورٹر)صوبائی اسمبلی خیبر پختونخو،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام.تمام پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں. افسوسناک پہلو یہ ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں اور بین القوامی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے. وزیراعظم عمران خان نیاپنے اس ڈھائی سالہ دور حکومت میں جس جوان مردی کے ساتھ کشمیر کے ایشو کو بین القوامی سطح پر اجاگر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے, اور اسی ایشو کی وجہ سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے کہ وزیر اعظم پاکستان بطور کشمیر کے عوام کے سفیر کے طور پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں. ہم مودی سرکار کے وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھینگے اور یہ انشا اللہ پوری قوم کا عزم ہے.

مزید :

صفحہ اول -